اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دسویں روز اضافہ - petrol diesel prices hiked again

جمعرات کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 34 پیسے، کولکاتا میں 33 پیسے اور ممبئی میں 32 پیسے اور چنئی میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت میں 32 پیسے، ممبئی میں 34 پیسے اور چنئی میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

Delhi: Petrol reaches Rs 89.88 per litre, diesel Rs 80.27 per litre
Delhi: Petrol reaches Rs 89.88 per litre, diesel Rs 80.27 per litre

By

Published : Feb 18, 2021, 4:31 PM IST

جمعرات کو مسلسل دسواں روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر کے قریب ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی جاری ہے۔ بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔

جمعرات کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 34 پیسے، کولکاتا میں 33 پیسے اور ممبئی میں 32 پیسے اور چنئی میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت میں 32 پیسے، ممبئی میں 34 پیسے اور چنئی میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

گذشتہ دس دنوں کے اندر دہلی میں پیٹرول 10 دن تک 2.93 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے ، جبکہ ڈیزل میں 3.16 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 89.88 ، 91.11 روپے، 96.32 روپے اور 91.98 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 80.27 ، 83.86 ، 87.32 اور 85.31 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹرکنٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) میں بینچ مارک خام تیل، برینٹ کروڈ جمعرات کو اپنے گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ، فی بیرل 65.12 ڈالر کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details