مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی دفاعی برآمدات میں گزشتہ پانچ برس کے دوران 334 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے اور اب ملک 75 سے زیادہ ملکوں کو دفاعی پروڈکٹس برآمد کررہا ہے۔
آج نئی دِہلی میں ڈیفنس ایکسپو 22- سے متعلق سفارتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی برآمدات کی کارکردگی دفاعی پروڈکٹس کے معیار اور مقابلے کا مضبوط اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ میں دفاعی سرمایہ و اخراجات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18 اعشاریہ سات-پانچ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران یہ اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔