اردو

urdu

ETV Bharat / business

دسمبر میں تھوک افراط زر 1.22 فیصد رہی - تھوک قیمتوں کے انڈیکس

تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کے عارضی اعداد وشمار ملک بھر کی منتخب مارکیٹنگ اکائیوں سے موصول اعداد وشمار کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں اور ہر مہینے کی 14 تاریخ (یا اگلے کام کے دن ) کو جاری کیے جاتے ہیں۔

december-wholesale-inflation-slows-to-1-dot-22-per-cent
december-wholesale-inflation-slows-to-1-dot-22-per-cent

By

Published : Jan 15, 2021, 5:13 PM IST

تھوک قیمتوں کے سالانہ انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر کی سالانہ شرح دسمبر 2020 کے دوران (دسمبر 2019 کے مقابلے میں)1.22 فیصد (عارضی )رہی۔ اس سے قبل گذشتہ برس اسی مہینے میں یہ 2.76فیصد تھی۔

دسمبر میں تھوک افراط زر 1.22 فیصد رہی

خیال رہے کہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے اقتصادی مشیر کے دفتر نے دسمبر 2020 (عارضی)اور اکتوبر 2020(حتمی)کے لیے تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی )جاری کیے ہیں۔ تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کے عارضی اعداد وشمار ملک بھر کے منتخبہ مارکیٹنگ اکائیوں سے موصول اعداد وشمار کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں اور ہر مہینے کی 14 تاریخ (یا اگلے کام کے دن )کو جاری کیے جاتے ہیں۔ دس ہفتے کے بعد انڈیکس کو حتمی شکل دی گئی اور حتمی اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک

پرائمری آرٹیکلس(وزن22.62 فیصد)

اس اہم گروپ کا انڈیکس نومبر مہینے کے 151.2پوائنٹ (عارضی) سے -3.11فیصد گھٹ کر دسمبر میں 146.05(عارضی) رہا۔ نومبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں خام پیٹرول اور قدرتی گیس (5.47فیصد) معدنیات (5.36فیصد) اور غیر خوراک اشیاء(0.36فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ نومبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں (4.85 فیصد) گراوٹ درج کی گئی۔

ایندھن اور بجلی (وزن13.15فیصد)

اس اہم گروپ کا انڈیکس نومبر 2020 کے دوران 161.3پوائنٹز (عارضی) تھا، جو (01.40فیصد) بڑھ کر دسمبر 2020 میں 123.0پوائنٹز (عبوری) کرگیا۔ نومبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں معدنیاتی تیل (6.01فیصد) اور کوئلہ (0.40فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بجلی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

تیار شدہ مصنوعات (وزن64.23 فیصد)

اہم گروپ کے نومبر 2020 کے دوران انڈیکس 121.3فیصد تھا، جو دسمبر 2020 میں 01.40فیصد بڑھ کر 123.0(عارضی) ہوگیا۔ تیار شدہ مصنوعات کے 22این آئی سی دو پوائنٹ گروپوں میں سے، 16گروپوں کی قیمتوں میں نومبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کے دوران اضافہ دیکھا گیا، جن میں فرنیچر تعمیر :دیگر نقل وحمل آلات : موٹر گاڑیاں، ٹریلر اور سیمی ٹریلر: آلات اور اوزار: بجلی کے آلات : کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات: مشینری اور آلات کو چھوڑ کر، گڑھے ہوئے دھات کے مصنوعات: بنیادی دھات: دیگر غیر دھات والے معدنیاتی مصنوعات: ربر اور پلاسٹک کے مصنوعات: کیمیکل اور کیمیائی مصنوعات: ریکارڈ کیے گئے میڈیا کی چھپائی اور نوتعمیر شدہ مصنوعات: کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات: کپڑا: تمباکو مصنوعات:خوردنی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔ وہیں اس مدت کے دوران جن چھ گروپوں میں کمی درج کی گئی، ان میں تیار شدہ فارماسوٹیکلس ، ادویاتی کیمیکل اور نباتاتی مصنوعات: لکڑی کےمصنوعات: چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات: لباس اور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔

ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس(حصہ24.38 فیصد)

خوراک انڈیکس ، جس میں بنیادی اشیاء گروپ کی ‘خوردنی اشیاء’ اور تیار شدہ مصنوعات گروپ کے ‘خوردنی مصنوعات’شامل ہیں، ان کا یہ انڈیکس جو نومبر 2020 میں 158.09تھا، دسمبر 2020 میں گھٹ کر 154.04 ہوگیا۔ وہیں ، ڈبلیو پی آئی خوراک انڈیکس پر مبنی مہنگائی کی شرح نومبر میں 04.27فیصد تھی جو گھٹ کر دسمبر 2020 میں 0.92 فیصد ہوگئی۔

ستمبر 2020کے مہینے کے لیے فائنل انڈیکس (بیس ایئر 2011-12=100)

اکتوبر 2020 کے لیے تھوک قیمتوں کے حتمی انڈیکس اور ‘سبھی اشیاء’کے لیے مہنگائی کی شرح (بیس ایئر 2011-12=100) عارضی اعداد وشمار تقریباً:123.06اور 01.31فیصد رہے۔

نوٹ:1، دسمبر 2020 کے لیے ڈبلیو پی آئی کو 89 فیصد کی ویٹیڈ رسپانس ریٹ پر جوڑا گیا ہے، جبکہ اکتوبر 2020 کے لیے حتمی اعداد وشمار 91فیصدکی ویٹیڈ رسپانس ریٹ پر مبنی ہے۔ ڈبلیو پی آئی کے یہ عارضی اعداد وشمار ڈبلیو پی آئی کی حتمی ترمیمی پالیسی کے مطابق ترمیم شدہ ہوں گے۔

2، پرائس ڈیٹا کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعہ چلائے جارہے ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعہ سے ملک بھر میں پھیلے منتخبہ ادارہ جاتی ذرائع اور صنعتی اداروں سے جمع کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details