اردو

urdu

'بھارت کم کارپوریٹ ٹیکس نافذ کرنے والے ممالک میں شامل '

By

Published : Oct 18, 2019, 7:37 PM IST

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہونے والے برکس کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کے ساتھ ساتھ جی -20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کے اجلاسوں میں بھارتی وفد کی قیادت کی۔

فائل فوٹو

جی -20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں عالمی معیشت کو درپیش حالیہ چیلنجوں اور ان میں کمی لانے سے متعلق ممکنہ جوابات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ جی 20 کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بفرس کی نشاندہی کرے اور اصلاحات کی دوسری لہر کے لیے سخت اقدامات کے تحت موثر انداز میں عالمی پالیسی کے لیے کو آرڈی نیشن کا راستہ تلاش کرے۔

انہوں نے کہا کہ' عالمی سطح پر مندی کا سامنا کرنے کے لیے ٹھوس کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے اصلاحاتی اقدامات کرنے والے ممالک کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے خاص طور پر کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف جیسے حالیہ اقدامات پر بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اصلاحات اقدامات پرروشنی ڈالی۔

سیتا رمن نے کہا کہ' کارپوریٹ ٹیکس کو 30 فیصد سے گھٹاکر 22 فیصد کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت آج دنیا کے سب سے کم کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے عالمی ترقی کودوبارہ رفتار دینے کے لیے اجتماعی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے جی -20 کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا۔

برکس ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ کے دوران جن اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، ان میں نیو ڈیولپمنٹ بینک سے تعلق رکھنے والے امور شامل ہیں۔ آئی این ایف کے وسائل پر آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مجاز شدہ اقتصادی آپریٹرز پروگرام سے متعلق امداد باہمی پر اتفاق رائے قائم کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details