اردو

urdu

ETV Bharat / business

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اوپیک کے رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے مابین جمعرات کے روز منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے عالمی پیداوار میں کٹوتی سے متعلق معاہدے پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کی تلخی کم ہونے کے اشاروں سے بھی خام تیل کی قیمتوں کوتقویت ملی ہے۔

Crude Oil Prices Rise Again
Crude Oil Prices Rise Again

By

Published : Jun 19, 2020, 10:21 PM IST

نئی دہلی: خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی طرف سے عالمی پیداوار میں تخفیف کا عزم ظاہر کیے جانے کے بعد جمعہ کے روز بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزي سے اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز اوپیک کے رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے مابین جمعرات کے روز منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے عالمی پیداوار میں کٹوتی سے متعلق معاہدے پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کی تلخی کم ہونے کے اشاروں سے بھی خام تیل کی قیمتوں کوتقویت ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے شروع میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والے تجارتی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے چین پہلے مرحلے میں امریکہ سے سویا بین، مکئی اور ایتھنول کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔

دریں اثناء، لندن کا برینٹ کروڈ آج 95 سینٹ مہنگا ہو کر 42.46 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی ایک ڈالر مضبوط ہوکر 39.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details