کووڈ 19 کی وجہ سے بہت سی بھارتی خواتین کو اپنا کیریئر بیچ میں ہی چھوڑنا پڑا۔ ایک سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کام کی جگہوں پر مردوں کی 71 فیصد کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی اب صرف 11 فیصد رہ گئی ہے جو کہ حیران کن ہے۔'
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کے دور سے نکلنے کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین اب اپنی صحت پر زیادہ توجہ مرکوز رہی ہیں۔ مزید خواتین کاروبار کے ذریعہ خود کفیل اور کاروباری بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔'
ببل اے آئی کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 55 فیصد سے زیادہ خواتین اب اپنی صحت اور فٹنس اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ مزید معلومات اور خدشات بھی دستوں کے ساتھ کھل کر شیئر کررہی ہیں۔'
بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بہت ساری بھارتی خواتین کو اپنا کیریئر بیچ میں چھوڑنا پڑا ہے۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے مطابق لیبر فورس میں خواتین کی حصہ داری پہلے ہی کم تھی اور اس میں مزید کمی حیران کن ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ کام کی جگہوں پر 71 فیصد مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی 11 فیصد رہ گئی ہے۔ خواتین کی تعداد کمی ہونے کی وجہ سے خواتین میں بے روزگاری کی شرح مردوں کے 6 فیصد کے مقابلے 17 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اچانک ملازمت سے محروم ہونے سے بھارت میں خواتین کی ذہنی صحت پر بھی براہ راست اثر پڑا ہے۔ تاہم ببل اے آئی کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھارتی خواتین کے حوصلے بلند ہیں۔