اردو

urdu

کورونا وائرس: موڈیز نے 2020 کے لیے بھارت کی شرح نمو میں تخفیف کی

موڈیز نے مارچ کے لیے اپنے گلوبل میکرو آؤٹ لک میں کہا ہے کہ' چین کے علاوہ کئی بڑی معیشتوں میں اس وائرس کا اثر تیزی سے پھیل چکا ہے۔

By

Published : Mar 9, 2020, 8:01 PM IST

Published : Mar 9, 2020, 8:01 PM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کریڈٹ ریٹنگ اور ریسرچ سروسز کمپنی نے پیر کےر وز سنہ 2020 کے لیے بھارت کی اقتصادی شرح نمو کو 5.4 فیصد سے گھٹاکر 5.3 فیصد کردیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھریلو مانگ( طلب) میں کمی آئے گی'۔

موڈیز نے مارچ کے لیے اپنے گلوبل میکرو آؤٹ لک میں کہا ہے کہ' چین کے علاوہ کئی بڑی معیشتوں میں اس وائرس کا اثر تیزی سے پھیل چکا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ' اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اگر وائرس کے اثرات کو کنٹرول کرلیا گیا تب بھی اس کا رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں عالمی معاشی سرگرمی متاثر ہوگی'۔

موڈی کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اپریل سے جولائی کے دوران دنیا بھر میں سفری پابندیاں عائد ہوں گی'۔

رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں رکاوٹ کے علاوہ کھپت اور سرمایہ کاری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اور تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں جون کے آخر تک موجودہ نچلے سطح پر رہیں گی'۔

خیال رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 100 سے زائد ممالک میں اب تک 3814 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 109122 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 22 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے۔ جبکہ 1500 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details