اس موقع پر کانگریسی کارکنان نے ملک میں موجودہ اقتصادی بحران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پرانت آفیسر کو مطالباتی مکتوب پیش کیا۔
کانگریس کارکنان کا کہنا ہے نوٹ بندی کے بعد سے پاورلوم کے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے، یہاں کے کاروبار نوٹ بندی کے شکار ہوگئے ہیں، پاورلوم مشین بھنگار میں فروخت ہورہی ہے۔'
معاشی بحران کے خلاف کانگریس کا احتجاج ملک کا کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہے، نوجوان بے روزگار ہے۔ بے روزگاری کے معاملے میں ملک نے 45 برس کا ریکارڈ ٹوڑ چکا ہے اور مرکزی حکومت اس صورتحال سے نمٹنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔'
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان گڈو نے مرکز حکومت کی معاشی پالیسی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ملک معاشی طور سے برباد ہورہا ہے۔ جرائم میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور تاجر پریشان ہے بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا۔ پاورلوم صنعت دم توڑ رہی ہے۔ پاورلوم کارخانے بند ہورہے ہیں۔ اور مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے'۔
اب کانگریس پارٹی خاموش نہیں بیٹھیگی حکومت کو معاشی بحران کا حل نکالنا ہوگا ورنہ کانگریس اپنا احتجاج تیز کریگی'۔
اس احتجاجی مظاہرہ میں مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مدھو چوہان، سابق رکن اسمبلی رشید طاہر مومن سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان شامل تھے۔