اردو

urdu

ETV Bharat / business

Climate Friendly Farming: مرکزی حکومت بہار کے 10 اضلاع میں موسم دوست کھیتی کرے گی - موسم دوست فارمنگ میں زراعت، مویشی پالنا اور باغبانی شامل

اب مرکزی حکومت بہار کے 10 اضلاع میں موسم دوست کھیتی Climate Friendly Farming Will Start in Bihar شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے لیے سنٹرل کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) نے ملک بھر کے اضلاع کا انتخاب کیا ہے، جس میں بہار کے بھی 10 اضلاع شامل ہیں۔

Climate friendly farming will be done in 10 districts of Bihar
مرکزی حکومت بہار کے 10 اضلاع میں موسم دوست کھیتی کرے گی

By

Published : Dec 27, 2021, 10:57 PM IST

موسم دوست کھیتی کے لیے بہار کے 10 اضلاع کا انتخاب مرکز نے کیا ہے، جس میں دربھنگہ، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیوان، سہارسا، لکھی سرائے، کشن گنج، بھاگلپور، نالندہ اور سیتامڑھی شامل ہیں۔

حکومت کا ماننا ہے کہ موسم میں ہورہی تبدیلی کا اثر زراعت پر پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں موسم دوست کاشتکاری Climate Friendly Farming ایک موثر اقدام ثابت ہو سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار حکومت نے قبل سے ہی ریاست کے کئی اضلاع میں موسم دوست کھیتی شروع کر چکی ہے، جس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں مرکز کا منصوبہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم سے مختلف ہوگا۔ مرکز کی اس اسکیم میں زراعت، مویشی پالنا اور باغبانی سے متعلق سرگرمیوں کو آب و ہوا کے موافق بنایا جائے گا۔

بہار زرعی یونیورسٹی، صبور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے سوہانے کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی موسم دوست کھیتی کی اسکیم کے علاوہ، اس اسکیم کو نیشنل انوویشن ان کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر (NIKRA) اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیکرا کے تمام منتخب اضلاع کے کرشی وگیان کیندر اس اسکیم کو چلائیں گے، جبکہ بہار زرعی یونیورسٹی اس اسکیم کی نگرانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سائنسدانوں کے مشورے بھی دیے جائیں گے۔ بغیر ہل دیے کاشتکاری، زرعی مشینری، ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کسانوں کے درمیان عام کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details