اردو

urdu

بی ایس این ایل کے 4 جی ٹینڈر میں چینی کمپنیوں کو موقع نہیں دیا جائے گا

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بعد بھارت اسے دنیا میں الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملی پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت چینی کمپنیوں کو 4 جی کے لئے کوئی نیا ٹینڈر نہیں دے گی اور نئے ٹینڈرز واپس نکالے جائیں گے۔

By

Published : Jun 18, 2020, 1:12 PM IST

Published : Jun 18, 2020, 1:12 PM IST

بی ایس این ایل کے 4 جی ٹینڈر میں چینی کمپنیوں کو موقع نہیں دیا جائے گا
بی ایس این ایل کے 4 جی ٹینڈر میں چینی کمپنیوں کو موقع نہیں دیا جائے گا

مرکزی حکومت نے محکمہ مواصلات اور سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 4 جی کے نفاذ کے لئے چینی سامان کا استعمال بند کردیں۔ حکومت نے اس ضمن میں تمام ٹینڈرز کو ختم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں اور جلد ہی نئے ٹینڈرز کو نکالنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بعد بھارت نے اسے دنیا میں الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملی پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت چینی کمپنیوں کو 4 جی کے لئے کوئی نیا ٹینڈر نہیں دے گی اور نئے ٹینڈرز واپس نکالے جائیں گے۔ رواں سال 31 مئی کو بی ایس این ایل نے 8697 کروڑ روپے کا 4 جی ٹینڈر منسوخ کردیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آتمنربھر بھارت مہم کے لئے اسے ایک اہم قدم سمجھا گیا ہے۔

وزارت ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات موبائل خدمات کے میدان میں چین پر انحصار کم کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں نجی کمپنیوں سے بھی چینی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات پر انحصار کم کرنے کو کہا گیا ہے۔

نجی ٹیلی کام کمپنیاں موبائل سروس سے متعلق آلات میں چینی آلات استعمال کررہی ہیں۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چینی سامان کی سیکیورٹی جانچ اب بہت سخت ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details