کپڑوں پر جی ایس ٹی بڑھانے کے منصوبے کو ملتوی کیے جانے Defer GST Hike on Textiles کے جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریٹیل ٹریڈرز کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی-کیٹ) نے ہفتہ کو مطالبہ کیا کہ فٹ ویئر پر ٹیکس میں اضافہ کو بھی ملتوی کیاجائے۔
بتادیں کہ گذشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے کپڑوں پرجی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں کپڑا تاجروں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاجاً کاروبار کو بند رکھا تھا۔ تاہم مرکزی حکومت نے تاجروں کی نارضگی کو دیکھتے ہوئے کپڑوں پر جی ایس ٹی کی اضافی شرح کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔