اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت۔ ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے شعبہ میں سمجھوتہ - اسٹوریج ٹیکنالوجیزس

اس سمجھوتے کے تحت دونوں فریق انٹرنیشنل سولر الائنس ( آئی ایس اے) کے رکن ممالک میں آزمائشی پروجیکٹس کے قیام اور اس پر عمل درآمد کے لیے کام کریں گے۔

india and Uzbekistan for cooperation in the field of Solar Energy
Cabinet approves India, Uzbekistan tie-up in solar energy

By

Published : Jan 20, 2021, 4:58 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی کابینہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت اور ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے میدان میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی۔نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری دسمبر میں 87132 کروڑ روپے پہنچی

یہ سمجھوتہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای) بھارت کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ازبکستان کے انٹر نیشنل سولر انرجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ہوا ہے۔ اس کے تحت ریسرچ/ نمائش اور آزمائشی پروجیکٹوں کا قیام اور اس عمل درآمد کیا جائے گا۔ سمجھوتے کے تین اہم نکات درج ذیل ہیں۔

  • سولر فوٹو والٹائک
  • اسٹوریج ٹیکنالوجیزس
  • ٹیکنا لوجی کی منتقلی

باہمی رضا مندی کے تحت دونوں فریق انٹر نیشنل سولر الائنس ( آئی ایس اے) کے رکن ممالک میں آزمائشی پروجیکٹوں کے قیام اور اس پر عمل درآمد کے لیے کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details