کورونا بحران کی وجہ سے غریبوں کو کھانا فراہم کرانے کے مقصد سے مرکزی حکومت دو لاکھ 28ہزار کروڑ روپے قیمت کا 604 لاکھ ٹن اناج لوگوں کو مفت دستیاب کرائے گی۔
فوڈاینڈ سپلائی وزارت کے ذرائع نے آج بتایا کہ گزشتہ برس کورونا بحران کی وجہ سے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت آٹھ مہینہ تک مفت اناج فراہم کیا گیا تھا۔ اس بار فی شخص پانچ کلو اناج سات مہینے تک دستیاب کرایا جائے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی ملک کے اس پروگرام کی تعریف کی ہے۔ اس بار اس اسکیم میں نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔