اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت اور امریکہ کے درمیان میڈیسن کے شعبے میں اشتراک کی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے بھارت اور امریکہ کے مابین میڈیسن کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون کے لئے بین ادارہ جاتی معاہدے کو اپنی منظوری دی۔

By

Published : Jul 18, 2019, 4:43 PM IST

فائل فوٹو

اس معاہدے کے مطابق بھارت اور امریکہ کے مابین افزائشی ادویات، 3 ڈی بایوپرنٹنگ، نئی ٹیکنالوجیز، سائنسی تصورات ،اطلاعات اور ٹیکنالوجی کی لین دین اور سائنٹفک بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ استعمال کے شعبوں میں باہمی اشتراک و تعاون کے لیے بین ادارہ جاتی معاہدے کو منظوری دی ہے۔

اس کے تحت مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس، تربیتی پروگرامز، کانفرنس اور سیمینار تمام کوالیفائیڈ سائنس دانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے دستیاب رہیں گے۔

علاوہ ازیں اس معاہدے کے تحت ان سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو سائنٹفک میرٹ اور مہارت کی بنیاد پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔ افزائشی ادویات اور 3 ڈی بایوپرنٹنگ کے شعبے میں سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی ترقیات سے نیے دانشورانہ املاک، طریقہ کار یا مصنوعات پیدا کرنے کے لیے وسیع امکانات ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے ادارے تکمیل شدہ جنرل تعلیمی لین دین کا تجزیہ کریں گے اورپھر اس سے مخصوص پروجیکٹوں کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ ہر ایک کے اکیڈمک، کلینکل اور تجارتی اثرات ہوں گے۔

اس معاہدے کے اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

اس معاہدے کا مقصدتعلیمی سطح پر باہمی اشتراک و تعاون کے ذریعےدونوں ملکوں کے اداروں کوتعلیم اور تحقیق کے تئیں باہم تعاون فراہم کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کے وہ شعبے جہاں باہمی اشتراک و تعاون اور معلومات کی لین دین کی شناخت کی گئی ہے، وہ درج ذیل ہیں۔

مختلف شعبوں بالخصوص 3ڈی بایو پرنٹنگ کے شعبے میں تربیت، مطالعہ اور تحقیق کے لئے طلبا اور اساتذہ کا باہمی تبادلہ؛ مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس پر عمل آوری؛ معلومات اور اکیڈمک اشاعتوں کی لین دین۔
پس منظر۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے بھارت اور امریکہ کے حکومت کے درمیان مستحکم اور طویل مدتی اشتراک و تعاون کے لیے حکومت ہند کی خواہش کےعین مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کے تحت قومی اہمیت کا حامل ایک ادارہ سری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، تری وندرم ، نے انسٹی ٹیوٹ فار ری جینریٹیو میڈیسن (ڈبلیو اایف آئی آر ایم)، شمالی کیرولینا، یو ایس اےکے ایماء پر ویک فارسٹ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسزکے ساتھ تعلیمی اشتراک و تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے پر سری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹیکنالوجی، تری وندرم کی جانب سے پروفیسر آشا کشور اور انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، تری وندرم ، نے انسٹی ٹیوٹ فار ری جینریٹیو میڈیسن (ڈبلیو اایف آئی آر ایم)، شمالی کیرولینا، یو ایس اے کے ایماء پر ویک فارسٹ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جناب گریگوری برک، چیف سائنس آفیسر اور سینئر ایسوسی ایٹ ڈین فار ریسرچ ایڈمن اور پروفیسر اینتھونی اتالا، ڈائریکٹر نے 13 دسمبر 2018ء کودستخط کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details