مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2022 کے دوران کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیجیٹل کرنسی بھی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی رواں بر ریزرو بینک آف انڈیا (RBI To Launch Digital Currency) کے ذریعہ لانچ کی جائے گی۔ یہ بلاک چین پر مبنی کرنسی ہوگی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی جاری کی جائے گی۔ اسے 2022-23 کے اوائل میں جاری کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔
وہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے شیڈول کمرشل بینکوں کے ذریعے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینک قائم کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے 'دیش اسٹیک ای پورٹل' شروع کیا جائے گا۔