اردو

urdu

ETV Bharat / business

ایئرٹیل کی سہ ماہی آمدنی 1134 کروڑ روپے - Bharti Airtel Ltd has reported profit

جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے لیے اس کی کل آمدنی 28326 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی برس کی دوسری سہ ماہی کے 25060 کروڑ روپے سے 13 فیصد زیادہ ہے۔

ایئرٹیل کی سہ ماہی آمدنی 1134 کروڑ روپے

By

Published : Nov 2, 2021, 8:21 PM IST

ٹیلی کام سروس کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں 1134 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے جب کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں اسے 763 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

کمپنی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد جاری بیانات میں کہا کہ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اس کی مجموعی آمدنی 1134 کروڑ روپے تھی۔ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے لیے اس کی کل آمدنی 28326 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی برس کی دوسری سہ ماہی کے 25060 کروڑ روپے سے 13 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ستمبر 2020 میں ملک میں اس کے 32.06 کروڑ صارفین تھے، جو رواں برس ستمبر میں 10 فیصد بڑھ کر 35.45 کروڑ ہو گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details