ملک میں آٹو موبائل ڈیلروں کی اعلی تنظیم فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) نے آج کہا کہ سنہ 2017 سے لیکر 2021 کے دوران اب تک فورڈ سمیت پانچ بڑی آٹو موبائل کمپنیوں کے بھارت میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کے فیصلے سے نہ صرف 64 ہزار نوکریاں گئیں بلکہ 464 ڈیلروں کے 2485 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی ہے۔
فاڈا نے اس کے تعلق سے آج بھاری صنعتوں کے وزیر مہندر ناتھ پانڈے کو ایک خط تحریر کیا جس میں اس نے کہا کہ سنہ 2017 میں جنرل موٹرس کے بھارتی بازار سے باہر ہونے سے 15 ہزار نوکریاں متاثر ہوئی تھیں۔ اس سے 142 ڈیلروں کے ذریعہ کی گئی 65 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑا تھا۔ اس نے کہا کہ کسی طرح سے 2018 میں مان ٹریکس کے بند ہونے سے 4500 نوکریاں گئی تھیں اور 38 ڈیلروں کے 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر برا اثر پڑا تھا۔