اردو

urdu

ETV Bharat / business

ایمیزون قیمتیں بڑھا کر فروخت کررہی ہے چیزیں: رپورٹ - amazon sold some items at inflated rates news in urdu

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ' ضرورت کی چیزوں پر قیمتوں میں اضافے کی ایسی تمام مثالیں پائی گئیں ہیں، جن کی فروخت ایمیزون نے کیں'۔

Amazon sold some items at inflated rates during Covid-19: Report
Amazon sold some items at inflated rates during Covid-19: Report

By

Published : Sep 12, 2020, 6:28 PM IST

خرید و فروخت کا پلیٹ فارم ایمیزون عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ٹوائلٹ پیپر، ہینڈ سینیٹائزر جیسے کچھ ضروری مصنوعات کی فروخت اضافی قیمتوں کے ساتھ کررہی ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکہ کی ایک پبلک سٹیزن نامی ادارہ نے کیا جو صارفین کے حقوق پر بات کرتی ہے اس نے کی۔

رواں ہفتے شائع ہونے والی اس رپورٹ کی کھوجوں سے انکشاف ہوا ہے کہ ایمیزون نے ملک کی متعدد ریاستوں میں مصنوعات کی قیمتوں کو اس انداز سے طے کیا ہے جو یہاں پر قیمتوں کے تعین کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ' ضرورت کی چیزوں پر قیمتوں میں اضافے کی ایسی تمام مثالیں پائی گئیں ہیں، جن کی فروخت ایمیزون نے کیں'۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیزون نے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیسرے فریق کے نام نہاد دکانداروں کو سرعام ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لیکن انہیں قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی جاتی رہی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ' ایمیزون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قیمتوں کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں، لیکن ہم اب بھی کچھ ایسی ضروری مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھ رہے ہیں، جو ان کے پلیٹ فارم پر فروخت ہورہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details