قابل تجدید انرجی کے شعبے کی ملک کی سب سے بڑی کمپنی اڈانی گرین انرجی لیمیٹیڈ (اے جی ای ایل) نے گرین بونڈ کے ذریعے 75 کروڑ ڈالر اکٹھا کیے ہیں۔
اے جی ای ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، ونیت ایس جین نے کہاکہ تین برس کے لیے جاری کیے گئے اس گرین بونڈ کو سرمایہ کاروں کا 4.7 گنا سے زائد کا رسپونس ملا ہے۔ اس بونڈ پر شرح سود 4.375 فیصد متعین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بونڈ سے اکٹھا کی گئی رقم کمپنی کے سنہ 2025 تک 25 میگا واٹ شفاف انرجی پروڈکشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔