اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا میں تقریبا 2.5 کروڑ روزگار ختم ہوسکتا ہے، لیکن بین الاقوامی سطح پر مربوط پالیسی کے ذریعے عالمی بے روزگاری پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کووڈ۔19 اور کام کرنے والی دنیا: اثر اور کارروائی کی ابتدائی جائزہ رپورٹ کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ' کام کی جگہ پر ملازمین کی حفاظت، معیشت کی مدد، روزگار اور آمدنی کو فوری طور پر برقرار رکھنے کے لیے مربوط اقدامات پر زور دیا ہے۔
آئی ایل او نے کہا کہ ان اقدامات میں سماجی تحفظ فراہم کرنا، ملازمت کو برقرار رکھنے میں معاونت (یعنی قلیل مدتی کام ، تنخواہ سے متعلق چھٹیاں، دیگر سبسڈی) اور چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالی اور ٹیکس سے متعلق امداد شامل ہے۔