اردو

urdu

ETV Bharat / business

کسانوں کی آمدنی دگنا کرنے کے ہدف کی میعاد میں توسیع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دگنا کرنے کا ہدف رکھا تھا جس میں مودی حکومت نے ترمیم کرتے ہوئے مزید دو برس کی توسیع کردی ہے۔

a tall promise modi govt quietly revises target year for doubling farmers income
فائل فوٹو

By

Published : Mar 4, 2020, 11:57 PM IST

آج صحافیوں کو تقسیم کیے جانے والے ایک اشتہاری کتابچہ کے مطابق حکومت نے اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے سنہ 2024 کا ہدف رکھا ہے۔ چھ سالہ جامع گورننس کے عنوان کے نام سے 'ٹرانسفارمنگ انڈیا' نامی کتاب تقسیم کی گئی۔

صحافیوں کو تقسیم کی جانے والی ایک اشتہاری کتابچہ

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اگست 2017 میں کہا تھا کہ 'میرے پیارے وطن عزیز میں آپ سے نیو انڈیا کو آگے بڑھانے کی گزارش کروں گا اور عہد لوں گا۔ اگر ہم مقررہ وقت کے اندر کسی کام کو پورا نہیں کرتے ہیں تو ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے'۔

زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں جی وی اے کی شرح نمو

انہوں نے کہا کہ 'ٹیم انڈیا کے لیے 125 کروڑ ملک کے باشندوں کے لیے ہمیں 2022 تک ہدف حاصل کرنے کا عزم کرنا ہوگا'۔

وزیر اعظم نے سنہ 2017 یوم آزادی کی تقریر میں کہا' ہم ایک ساتھ مل کر ایک ایسا بھارت بنائیں گے جہاں کسان بغیر کسی پریشانی کے سو سکتے ہیں۔ سنہ 2022 تک وہ آج کی کمائی سے دگنا کمالیں گے۔'

ٹرانسفرامنگ انڈیا

لیکن حکومت نے اپنے ہدف میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں مزید دو برس کا اضافہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details