اردو

urdu

5G Smartphone Sales Outpace 4G: عالمی سطح پر 'فائیو جی' کی فروخت فورجی سے بھی زائد

ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ 5 جی اسمارٹ فون کی فروخت میں رواں برس کے جنوری میں 51 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 5G Smartphone Sales Outpace 4G for the First Time

By

Published : Mar 18, 2022, 9:13 PM IST

Published : Mar 18, 2022, 9:13 PM IST

5G smartphone sales outpace 4G for the first time
عالمی سطح پر 'فاؤ جی' کی فروخت فورجی سے بھی زائد

ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5جی اسمارٹ فون کی فروخت میں رواں برس 51 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس طرح 5 جی اسمارٹ فون ، 4 جی اسمارٹ سے بھی آگے نکل چکا ہے۔ 5G Smartphone Sales Outpace 4G for the First Time

حالانکہ بھارت اب بھی 5 جی تکنیک کے انتظار میں ہے، لیکن 5 جی تکنیک سے لیس اسمارٹ فونز کی مانگ میں بہت اضافہ دکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 جی اسمارٹ فون کی فروخت میں رواں برس کے جنوری میں 51 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

یہ اضافہ چین، شمالی امریکہ اور مغریبی یوروپ جیسے ممالک میں سب سے ذیادہ دیکھنے کو ملا ہے، جس میں چین نے 84 فیصد اضافہ درج کرائی ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ تحقیق کے مطابق ٹیلی کام آپریٹر کے ذریعہ 5 جی تکنیک کو بڑھاوا ملا ہے اور صارفین کو مسابقتی قیمت والے 5 جی اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے لیے اصل سازو سامان کے بنانے کی تیاری اس ترقی کے پیچھے محرک رہی ہے۔

تحقیقی تجریہ کار 'کرن چوہان' نے کہا ہے کہ اکتوبر 2020 میں آئی فون 12 سیریز کے ساتھ ایپّل 5 جی پر منتقلی کے بعد شمالی امریکہ اور مغریبی یوروپ میں 5 جی اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے لیے ان آئی فون کے استعمال کرنے والوں کہ ذریعہ بڑھاوا ملا جو پورانے آئی فون کو نئی تکنیک والے آئی فون سے بدلنے کو تیار ہیں۔

چوہان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ٹیک اور کوال کوم کے ذریعہ پیش کئے گئے اقتصاری چپ سیٹ کی وجہ سے آج 250 ڈالر سے 400 ڈالر میان ملنے والے اسمارٹ فون اب 150 سے 250 ڈالر تک کی قیمت میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details