اردو

urdu

دارجلنگ میں ویمل گورنگ کے خلاف احتجاج

تین برسوں کے بعد دارجلنگ واپس آنے والے ویمل گورنگ کے خلاف ڈی بی مورچہ احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا.

By

Published : Oct 25, 2020, 4:49 PM IST

Published : Oct 25, 2020, 4:49 PM IST

دارجلنگ میں ویمل گورنگ کے خلاف احتجاج
دارجلنگ میں ویمل گورنگ کے خلاف احتجاج

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی دارجلنگ میں واپسی کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں گرما گئی ہے.

دارجلنگ کی دوسری اہم سیاسی جماعت بی ڈی مورچہ کے حامیوں نے گورکھا جن مکتی کے رہنما ویمل گورنگ کے خلاف احتجاج کیا.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ویمل گورنگ کو سیاست میں واپس آنا ہی تھا تو انہوں نے پہاڑ میں خانی جھڑپیں کیوں کروائی.

انیوں نے کہا کہ ویمل گورنگ کی وجہ سے درجنوں لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی. انہیں اس کی ذمہ داری اپنے سر لینی پڑے گی.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ دارجلنگ کی سیاست میں ویمل گورنگ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے. ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا.

ویمل گورنگ کے خلاف احتجاجی جلوس کے مدنظر دارجلنگ اور اس کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کئے گئے.

حالانکہ اس احتجاجی ریلی میں دارجلنگ کے مشہور سیاسی رہنما ونئے تمانگ اور جی ٹی اے کے چئیرمین انیت تھاپا موجود نہیں تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ اچانک کولکاتا پہنچے اور سالٹ لیک میں واقع گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کرکے سب کو حیران کر دیا تھا.

ویمل گورنگ نے این ڈی اے چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details