اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چوری کا انکشاف کرنے پر سپروائزر کا قتل - ankit tyagi

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکت کا معراج کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، لیکن دوسری جانب مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکت کو بجرنگ دل کا کارکن ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

سپروائزر کا قتل

By

Published : Jun 7, 2019, 11:27 PM IST

انکت تیاگی نام نوجوان میرٹھ کے پرتا پور کے جے ایس بی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس نے ماہر غوطہ خور کے ذریعہ گنگ نہر سے انکت کی لاش برآمد کی ہے۔

سپروائزر کا قتل

قتل کی اس واردات سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ دو فرقوں کے درمیان آپسی رنجش کا معاملہ بھی کہہ رہے ہیں۔

جبکہ ضلع ایس ایس پی نتن تیواری نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں تین افراد کو گرفتار گیا ہے جو اسی نجی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کمپنی کے چند ملازمیں بدعنوانی کررہے تھے جس کا انکشاف مقتول سپروائزر انکت تیاگی نے کیا تھا۔

انکت کے اس عمل سے ناراض ہوکر بدعنوانی میں ملوث کمپنی کے تین ملازم معراج، عرفان اور ببلو نے مبینہ سازش کے تحت انکت کا قتل کردیا۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکت کا معراج کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، لیکن دوسری جانب مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکت کو بجرنگ دل کا کارکن ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

فی الحال پولیس نے اس واقعہ کا پریس کانفرنس کے ذریعے انکشاف کیا ہے ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والے چاقو ایک گاڑی اور اسکوٹی برآمد کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details