اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کنگن میں ’بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی‘ کو لیکر نوجوانوں کا احتجاج - کشمیر

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں نوجوانوں نے سرینگر - لیہہ شاہراہ پر انتظامیہ کے خلاف پر امن احتجاج کیا۔

کنگن میں نوجوانوں کا پر امن احتجاج

By

Published : Jun 24, 2019, 3:40 PM IST

احتجاج میں شامل نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ ’’ضلع انتظامیہ نے کنگن علاقے کو نظر انداز کیا ہے جسکی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل نہیں ہو پا رہا ہے۔

انہوں نے سیاسی لیڈران پر بھی علاقے کے ساتھ نا انصافی کا الزام عائد کیا۔

کنگن میں نوجوانوں کا پر امن احتجاج

انہوں نے مانگ کی کہ اکہال اور ٹنگ چھتر علاقوں میں زیر تعمیر پلوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے جو بقول انکے کئی برسوں سے زیر تعمیر ہی ہیں۔

احتجاج میں شامل نوجوانوں نے کنگن کے ٹرامہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات، مین بازار میں بلا خلل بجلی کی سپلائی، شاہراہ کے اطراف میں پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی مانگ کی۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے کی جائز مانگیں جلد سے جلد پوری نہ ہوئیں تو عوام کو مجبوراً احتجاج میں شدت لانی پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details