یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیا کہ 'میں بی جے پی کے نئے ایگزیکٹو صدر سے ملنے پارٹی ہیڈکوارٹر گیا جہاں میری امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی'۔
وزیر اعلی نے دہلی میں مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان سے بھی ملاقات کی۔

سنہ 2005 میں اجودھیا میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلے میں آج فیصلہ آیا۔ پرياگ راج کی خصوصی عدالت نے رام جنم بھومی بابری مسجد کے احاطے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں تقریبا 14 سال کی طویل سماعت کے بعد چار ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک کو ثبوت کی عدم موجودگی میں بری کر دیا۔
وزیر اعلی نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 'رام جنم بھومی کے احاطے میں سنہ 2005 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں خصوصی عدالت کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس معاملے میں بری ہوئے شخص کے بارے میں اتر پردیش کی حکومت جانچ کرے گی اور دیگر ضروری اقدامات اٹھائے گی'۔