اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یوگی دہلی پہنچے، شاہ سے کی ملاقات، مودی اور نڈا سے بھی ملاقات متوقع

اترپردیش میں سیاسی ہنگامے کی خبروں کے درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اچانک آج دارالحکومت دہلی پہنچ گئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

یوگی دہلی پہنچے، شاہ سے کی ملاقات، مودی اور نڈا سے بھی ملاقات کریں گے
یوگی دہلی پہنچے، شاہ سے کی ملاقات، مودی اور نڈا سے بھی ملاقات کریں گے

By

Published : Jun 10, 2021, 8:00 PM IST

وزیراعلی کے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کی قیادت کے مطالبہ پر سہ پہر دارالحکومت پہنچے اور کچھ ہی دیر بعد وہ 6 اے کرشنا مینن مارگ پر وزیر داخلہ مسٹر شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وہ اترپردیش میں پارٹی تنظیم اور ریاستی حکومت کے مابین کوآرڈینیشن اور آئندہ کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں پارٹی کی قومی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ پارٹی کی شبیہ بہتر بنانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور اگلے سال کے شروع میں ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل کارکنوں میں اعتماد اور جوش و جذبہ پیدا کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کی بھی امید ہے۔ ریاست میں کووڈ 19 وبا کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details