روہنگیائی مسلم بچوں میں کپڑوں کی تقسیم - جموں
جموں میں مکہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر روہنگیائی مسلم بچوں میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں آئی۔
روہنگیا مسلمان بچوں میں کپڑوں کی تقسیم
جموں کے نروال اور بھٹنڈی علاقے میں روہنگیا مسلمان، کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک بھر میں روہنگیا مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد جموں کے مختلف علاقوں میں آباد ہے جبکہ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق جموں میں 5700 روہنگیا مسلمان قیام کئے ہوئے ہیں۔