اردو میڈیم اسکولوں کے طلبا کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ - scolership
کرناٹک کی تنظیم یاران ادب بیدرنے سنہ 2019 میں سرکاری اردو میڈیم اسکولوں سے دسویں جماعت میں 80فیصد نمبرات سے کامیاب طلباوطالبات کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
karnatak
مذکورہ تنظیم کے سیکریٹری محمد یوسف رحیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انہیں احساس کمتری سے نکالنا ہے۔
یوسف رحیم نے مزید کہا کہ مستحق طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے لیے رقم کی امداد کرنا، کالجوں میں داخلہ دلوا نا اور ان کو اسکالرشپ دینا تنظیم کا مقصدہے۔