سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کاوشواس کا نعرہ دینے والی حکومت نے ایک بار پھر اسلامی شرعی قانون طلاق ثلاثہ کو مسلم خاتون پر ظلم کے نام پر پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے جس سے مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
بہار اڑیسہ جہارکھنڈ کے سب سے بڑے دینی ادارے امارت شرعیہ کے ناظم نے کہا ہے کہ وزیر قانون(روی شنکر پرساد) ملک کو دھوکا دے رہے ہیں تین طلاق اس میں نہیں ہے اس میں تو ایک طلاق اور خلع پر بھی پابندی ہے۔
ملک کے وزیر قانون کو اراکین پارلیمان کو دھوکا دینا یہ زیب نہیں دیتا جو موجودہ حکومت ہے اس نے یہ طے کر رکھا ہے کہ ملک میں جو اقلیت ہیں خاص کر مسلم اقلیت کے مذہبی بنیادوں کو منہدم کرنا ہے تین طلاق تو صرف نام ہے اس میں ایک طلاق دینے پر بھی تین سال کی قید ہے اس لیے یہ صرف ایک دھوکا ہے۔