ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد پناہ گزینوں تئیں عوام کے حس کو بیدار کرنا ہے، جو دہشت گردی، جنگ، مذہبی کشیدگی، قدرتی آفات، امتیازی سلوک کے باعث نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں پناہ گزیں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پناہ گزینوں کا عالمی دن آج - اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد پاس کیا تھا جس کے تحت سنہ 2001 سے ہرسال 20 جون کو پناہ گزینوں کے عالمی دن کے طورپرمنایا جا تا ہے۔
پناہ گزینوں کا عالمی دن
اس دن لوگوں میں پناہ گزینوں کے تعلق سے مثبت سوچ بیدار کی جاتی ہے کہ پناہ گزین بھائیوں کی ضرورتوں اور ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔