اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ میں بلڈ پریشرکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - government survey report on medical ground

ریاست تلنگانہ میں عوام کی کثیر تعداد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے۔

تلنگانہ میں بلڈ پریشرکے مریضوں کی بڑھتی تعداد

By

Published : May 17, 2019, 8:56 AM IST

اس ضمن میں حکومت تلنگانہ نےعوام کو اس مرض سے آگاہ کرنے اور شعور بیداری کے لیےمختلف پروگرامز منعقد کرتی آرہی ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران جنگاؤں، سدی پیٹ، کریم نگر، محبوب آباد، راجنا سری سلہ، جیا شنکر بھوپال پلی، ورنگل گرامین، ورنگل شہر، میدک، سنگا ریڈی، پدا پلی اور جگتیال ضلعوں میں حکومت کے شعور بیداری پروگرامس منعقد کیے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں بلڈ پریشرکے مریضوں کی بڑھتی تعداد
ان اضلاع میں 32 لاکھ افراد کی تشخیص کی گئی جس میں اکثریت ہائی بلڈ پریشراور ڈیا بطیس میں مبتلا مریضوں کی تھی۔ 3 لاکھ 80 ہزار افراد دونوں امراض میں مبتلا پائے گئے۔ہائی بلڈ پریشراور ڈیابطیس کے مریضو ں کی تعداد کا فیصد 12.07 فیصد ہے۔ عالمی یوم ہائی پٹینشن کے موقع پر حکومت کی جانب سے ریاست میں شعور بیداری کے پروگرامس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details