عالمی صحت تنظیم نے اے ایم یو کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کی ہے اور اس سلسلہ میں شعبہ کی سربراہ پروفیسر فرزانہ کے بیگ کو ایک مکتوب بھیج کر مستقبل میں مزید تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
عالمی صحت تنظیم نے اے ایم یو ڈاکٹرز کے مطالعے کو سراہا - World Health Organization
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ امراض اطفال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور عالمی صحت تنظیم کے زیر اہتمام اترپردیش کے مختلف حصوں میں پولیو سیرو پریویلنس مطالعہ میں حصہ لیا، فیلڈ سے نمونے جمع کیے اور تحقیقی کارروائی کو کامیابی سے پورا کیا۔
عالمی صحت تنظیم نے اے ایم یو ڈاکٹرز کے مطالعے کو سراہا
مذکورہ پروجیکٹ کے تحت ڈاکٹر غازی الرحمان نے مرادآباد، ڈاکٹر کمار واسو نے بدایوں، ڈاکٹر نیلم مندھر نے غازی آباد اور ڈاکٹر کملیشور نے بریلی میں خدمات انجام دیں۔
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:05 PM IST