اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کی اچھی شروعات - انگلینڈ

آئی سی سی ولڈ کپ 2019 کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں۔

ولڈ کپ کا پہلا میچ شروع

By

Published : May 30, 2019, 3:22 PM IST

Updated : May 30, 2019, 4:58 PM IST

پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو جھٹکا لگا اور جانی بیرسٹرو کوئی رن بنائے بغیر پویلئن لوٹ گئے۔اس کے بعد روٹ اور رائےنے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔روٹ نے 59 گیندوں پر 51 اور رائے نے 53 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

فلحال مرگن 25 گیندوں پر 35 اور اسٹوکس 23 گیندوں پر 15 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔کرکٹ شائقین کی نظریں انگلینڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بدل دیا ہے جہاں 10 ٹیمیں رابن راؤنڈ فارمیٹ میں کھلیں گی اور جو چار ٹیمز سب سے بہتر مظاہرہ کریں گی وہ سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

Last Updated : May 30, 2019, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details