اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2020, 2:26 PM IST

ETV Bharat / briefs

خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ

تنظیم کی بانی کارونیش شرما نے کہا کہ خاتون اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے جس کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے۔

خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ
خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ



نویئڈا میں مشن شکتی مہم کے تحت نو ارجا یووا سنستھان کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس میں لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق اور تحفظ سے متعلق جانکاری دی گئی۔

اس دوران نمامی گنگے کی ضلعی کنوینر پرگیہ پاٹھک شرما نے کہا کہ بیٹیاں اب مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہیں۔ معاشرے میں پھیلی برائیوں کے پیش نظر خاموش بیٹھنے کے بجائے ان کے خلاف آواز اٹھانا بہت ضروری ہے۔

پروگرام کی نظامت سشما اوانا نے کی اور اس دوران خواتین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


تنظیم کی بانی کارونیش شرما نے کہا کہ خاتون اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے جس کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے۔ اس دوران وسیم خان نے خواتین کے لئے گیت پیش کر کے سب کا دل جیت لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details