رام بن کے زرد مقام قصبے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ صاف پانی کی خاطر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ اپنے رہائشی علاقوں سے نکل کر ایک کلومیٹر دور پانی لانے کے لیے مجبور ہیں۔
رام بن میں لوگ صاف پانی کے لیے مجبور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کی غفلت شعاری کے سبب شہر کے تمام لوگ شامل ہیں۔ جو دور کسی چشمہ سے لایا کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبے میں کثیر رقم خرچ کرکے شہریوں کے لیے دو پلانٹ نصب کیے گئے تھے اس کے باوجود پی ایچ ای کی طرف سپلائی کا پانی استعمال کے قابل نہیں ہے۔
لوگ مجبور ہو کر چشموں سے پینے کا صاف پانی لاتے ہیں لیکن محکمہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔
ڈویزن انجینئر رام بن نے کیمرہ پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایت پر کاروائی کرکے پانی کی سپلائی یقینی بنایا جائے گا۔