اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دلت سے شادی کرنے پر خاتون کوحیرتناک سزا - مجبور کیا گیا

مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں دلت لڑکے سے شادی کرنے پر ایک دلت خاتون کو شرمناک سزا دی گئی۔

خاتون کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کو کندھے پر بٹھاکر گھومے

By

Published : Apr 14, 2019, 12:59 PM IST

خاتون کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کو کندھے پر بٹھاکر چکر لگائے۔ یہ فیصلہ دیوی گڑھ کی مقامی پنچایت نے لیا۔

اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ویڈیو میں عورت کو اپنے کندھے پر لے کر چکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے اطراف عوام کی بھیڑ ہے۔ اس کے علاوہ وزن کے سبب جب خاتون رک جاتی ہے تو بھیڑاس پر چلانے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ رکتے کیوں ہو، چلو۔

جھابوا کے ایس پی نے کہا 'چند لوگوں نے ایک عورت کے ساتھ زیادتی کی ہے۔تمام لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہم تمام ملزمین کو گرفتاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details