اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عاشق سے بات کرنے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کو جلا دیا - مٹی کا تیل

ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں ایک خاتون کو جب اس کے شوہر نے پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے بات کرنے سے منع کیا تو بیوی نے شوہر پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔

شوہر کو آگ لگا دی

By

Published : Jun 29, 2019, 3:21 PM IST

اس واقعہ میں متاثرہ شوہر 50 فیصد تک جھلس گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے بھيم نگر آرورا فارم گلی نمبر 3 سے تعلق رکھنے والے اروند جاٹو (35) کی بیوی آشا جاٹو پڑوس میں رہنے والے کیدار بگھیل (40) سے بات چیت کیا کرتی تھی۔

گزشتہ 24 جون کو اروند نے اپنی بیوی کو پڑوسی کیدار سے بات کرنے سے روکا لیکن اس خاتون نے بات نہیں مانی جس کے بعد متاثرہ شوہر نے پڑوسی کیدار کو سمجھایا۔

کیدار کا کہنا تھا کہ اس نے آشا کو 50 ہزار روپے رکھنے کے لیے دیے تھے جس میں سے آشا نے 5 ہزار خرچ کر دیے ہیں اس بات پر اروند اور کیدار کے درمیان بحث ہوئی، بحث کے دو دن بعد 26 جون کو کیدار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اروند کی پٹائی کر دی۔

اس کی شکایت اروند نے بھنڈ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کی اور شکایت میں اپنی بیوی کا نام لکھ کر بتایا کہ وہ بھی کیدار کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس کے سبب ملزم آشا بھڑک گئی۔

گزشتہ روز آشا اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ کرنے شہر کوتوالی گئی ۔کوتوالی میں گھریلو معاملہ ہونے سے اس کو سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا گیا اور آشا نے گھر لوٹتے ہی غصہ میں اپنے شوہر پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی اور فرواً وہاں سے فرار ہوگئی۔

چیخ پکار سن کر پڑوسيوں نےکسی طرح سے آگ پر قابو کر شوہر کو اسپتال پہنچایا، اس واقعہ کے بعد ملزم بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details