اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سنیل منڈل نے پارٹی کیوں چھوڑی تھی، سوگتا رائے کا سوال

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے سنیل منڈل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کرنے والوں کا دماغ خراب ہو گیا ہے-

سنیل منڈل نے پارٹی کیوں چھوڑی تھی، سوگتا رائے کا سوال
سنیل منڈل نے پارٹی کیوں چھوڑی تھی، سوگتا رائے کا سوال

By

Published : Jun 16, 2021, 8:40 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کےلیے اتنی بے چینی کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوب سوچ سمجھ کر ہی ایک بار فیصلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کے کوشاں ہیں۔ سوگتا رائے نے کہا کہ رکن پارلیمان سنیل منڈل کو خود پتہ نہیں ہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر سنیل منڈل مشرقی بردوان سے 5 برس کے لیے رکن پارلیمان بنے لیکن دو سال میں ہی ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے لیکن 6 ماہ بعد ہی انہیں وہاں بھی تکلیف ہونے لگی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن پارلیمان سنیل منڈل نے جلد ہی گھر واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ اس سے قبل مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ اس کے بعد درجنوں رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details