مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبد المنان کی نگرانی میں کانگریس کے حامیوں نے ریاست کی بگڑتی لاءاینڈ آرڈر کے خلاف لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹرکے گھیراؤ کیا۔
لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر کے گھیراؤ کے دوران کانگریس کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں لاءاینڈ آرڈر ختم ہو چکی ہے۔پولیس انتظامیہ پوری طرح ناکام ہے۔روزآنہ کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔