کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ پارٹی لیڈر کا عہدہ قبول کیے جانے سے انکار کے بعد ادھیررنجن چودھری کے نام کو آگے بڑھایا گیاہے۔
پارٹی قیادت کے اس فیصلے پر مغربی بنگال کانگریس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال سے منتخب نمائندے کو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماکا رول ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
بنگال پردیش کانگریس صدر سومن مترانے ادھیررنجن چودھری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال کیلئے یہ قابل فخر لمحہ ہے اور امید کرتے ہیں کہ لوک سبھا میں ادھیررنجن چودھری ملک کی آواز بنیں گے۔