اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی کا دھاندلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ - ترنمول کانگریس

مغربی بنگال میں 18 سیٹیں پانے کے بعد بھی بی جے پی خاموش بیٹھنے والی نہیں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پردھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کا رگینگ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

By

Published : May 27, 2019, 2:11 PM IST

Updated : May 27, 2019, 3:14 PM IST

بی جے پی کے سرکردہ رہنما مکل رائے نے کہاکہ شمالی بنگال کے بیشتر پولنگ مراکز پرحکمراں جماعت نےپولنگ کے دوران دھاندلی کیا ہے۔ایک پولنگ مرکز پر کل ووٹ 782 ہے جس ترنمول کا نگریس کو 780 ووٹ ملے۔

انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کے کسی بھی پولنگ مرکز پربی جے پی کوصفر ووٹ نہیں ملا ہے۔ریاست میں اپوزیشن جماعت کو 18 سیٹیں ملتی ہیں یکے بعددیگرے پولنگ مراکز پر بی جے پی کو ایک بھی ووٹ نہ ملے ۔ یہ کیسے ممکن ہے۔

مکل رائے کے مطابق ممتادیدی استعفیٰ دینے والی نہیں ہے۔انہوں نے ڈرا مہ کیا تھا۔ممتا دیدی نے پریس کانفرنس کے دوران استعفیٰ دینے کی پیشکش کی وہ ڈرامہ ہے۔

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو گمراہ کرنا اب بند کردیں۔ مسلمانوں میں اتنی سمجھ ہے کہ غلط اورصحیح کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ممتا دیدی رات میں ہلسامچھلی کھاتی ہیں اور دوسرے افطارکھولنے کی باتیں کرتی ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔

Last Updated : May 27, 2019, 3:14 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details