اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کی ضرورت: سی پی آئی ایم - الیکشن کمیشن

سی پی آ ئی ایم کے رہنما رابن دیب نے کہاکہ بی جے پی کے خاتمے کے بعد الیکشن کمیشن کوخودمختار ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانا ہوگا

By

Published : May 20, 2019, 1:01 PM IST

Updated : May 20, 2019, 2:22 PM IST

مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے بعد سی پی آ ئی ایم کے رہنما رابن دیب کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال میں اختتام پارلیمانی انتخابات ڈراؤنا خواب سے کم نہیں تھا۔ پہلے سے لے کر آ خری مر حلے تک مغر بی بنگال کے تمام 42 پارلیمانی حلقوں میں تشدد کا بازار گرم رہا۔

الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانا ہوگا
رابن دیب کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمزوری کی وجہ سے مغر بی بنگال میں پرتشدد انتخابات ہو ئے۔الیکشن کمیشن ہر مرتبہ پولنگ مراکز پر صدفیصد مرکزی فورسز کے جوانوں کی تعیناتی کی یقین دہانی کے باوجود ایسا نہیں کرسکا۔ سی پی آ ئی ایم کے رہنما کے مطابق بیشتر بوتھوں پر مرکزی فورسز کے جوان تو دور مغربی بنگال کی پولیس بھی تعینات نہیں تھی۔میں نے اپنی زندگی میں ایسا انتخابات کبھی نہیں دیکھاہے۔رابن دیب نے حکمراں جماعت پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ ممتا بنر جی کی غلط پالیسی کی وجہ سے مغربی بنگال میں بی جے پی کو پاؤں پھیلانے کا موقع ملا۔
Last Updated : May 20, 2019, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details