اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری جلد

مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست کے مختلف پرائمری اسکولوں میں جلد سے جلد اساتذہ کی تقرری کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت نے ساتھ ساتھ یہ اعلان کیا کہ گزشتہ چند مہینوں سے جاری اساتذہ کے مسئلے کوبھی جلد حل کردیاجائے گا۔

پرامئیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری جلد

By

Published : Jul 1, 2019, 5:06 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST


مغر بی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی نے کہاکہ تقرری کے مسئلے کاحل نکال کر پریمئیراسکولوں میں جلد سے جلد اساتذہ کی تقرری کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔

پارتھو چٹر جی کے مطابق ریاست کے 13 ہزار285 اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کی جا ئے گی اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تقرری کے عمل میں تھوڑا وقت لک سکتا ہے لیکن پریمئیراسکولوں میں نئے اساتذہ کی بحالیاں جلد متوقع ہے۔

وزیرتعلیم کے مطابق ریاست کے تمام پر یمئیراسکولوں میں جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں جلد سے جلد تقرری کی جائےگی۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کو ان اسکولوں کی فہرست جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جہاں برسوں سے ٹیچر کی تقرری نہیں ہے۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details