اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پڑوسی ممالک کے اقلیتیوں کو شہریت دی جائے گی' - پڑوسی ممالک

امت شاہ نے کہا کہ این آ ر سی سے خوفزہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پڑوسی ممالک کے اقلیتیوں کو بھارتی شہریت دی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کیلئے این آرسی بل کونافذکرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔

پڑوسی ممالک کے اقلیتیوں کو شہریت دی جائے گی:امت شاہ

By

Published : Apr 22, 2019, 3:08 PM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ مغر بی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلے کے لیے جن پا نچ حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے اس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں ممتا بنرجی کی پارٹی کو شکست کاسامنا کرناپڑے گا کیونکہ مغربی بنگال کے لوگ ممتا دیدی کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔عوام نےدیدی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اوراب صرروقت انتظارہے۔ ریاست میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ لوگ اب بھی متعدد مسائل سے دوچار ہیں۔
بی جے پی کے صدر کے مطابق مغربی بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہاں ممتا بنرجی کی ضد چلتی ہے۔
انہوں نے بی جے پی کوکامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں جمہوریت کو دوبارہ بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس کے لیے بنگال کے لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details