اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول نے پانچ اہم مسائل اٹھائے

ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرین اور سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اجلاس میں پانچ اہم مسائل اٹھائے ہیں جن میں انتخابی اصلاحات کو نافذکرنا بھی شامل ہے۔

ترنمول نے پانچ اہم مسائل اٹھائے

By

Published : Jun 17, 2019, 12:47 PM IST


ان کا کہنا ہے کہ الیکشن بیلیٹ پیپر سے کروایا جائے اور سیاسی پارٹیوں کو سرکاری خرچ پر الیکشن میں حصہ لیں۔

گذشتہ لوک سبھا میں محض 25 فیصد بل کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے ذریعے لایا گیا تھا، اس لوک سبھا میں کم از کم 75 فیصدبل کی تفتیش اسٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہیے۔

خاتون کے لیے ریزرویشن بل کو فوراً پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہیے۔ اسی کے ساتھ آرڈیننس لانے کی روایت پر قدغن لگنی چاہیے۔

انہوں نے وفاقی نظام کابھی مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ریاستوں کو غلط ارادے سے نشانہ بنایاجانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

17ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن سے پیر کو آغاز ہوگا جبکہ راجیہ سبھا کا سیشن 20 تاریخ سے شروع ہوگا۔ 20 جون کو صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details