نذرال منچ میں کونسلروں اور کارکنان کوخطاب کر تے ہوئے ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتابنرجی نے کہاکہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ای وی ایم کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور انتخابی کمیشن کی ملی بھگت کی وجہ سے 300 سے زائد ای وی ایم کواسٹور کرکے رکھا گیا تھا۔300 ای وی ایم کاکوئی حساب کتاب نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو کے مطابق پارلیمانی انتخابات سے قبل اورا س کے بعد بھی میں نے ای وی ایم پر سوال اٹھایا تھا۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی میں نے ای وی ایم پر سوال کیا تھا۔