وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آج کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں ’ایک ملک ایک انتخاب، 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد اور 150 ویں گاندھی جینتی تقریب کے سلسلہ میں مشوروں طلب کئے گئے تھے۔
وہیں کچھ مقامی جماعتوں کے رہنماؤں ایم کے اسٹالین، ممتا بنرجی اور چندرا بابو نائیڈو نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سی پی آئی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔