الور میں آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے وقت مشکلات پیش آرہی تھی اور ہیلی کاپٹر زمین سے کچھ ہی دوری پر ہوا میں ہی چکر لگانے لگا۔
ہیلی کاپٹر حادثہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ بال بال بچ گئے اطلاعات کے مطابق ضلع الور کے کوٹ قاسم قصبے کے لاڈ پور گاؤں میں بابا سومناتھ مہاراج کی 19 ویں برسی پر منعقد پروگرام میں شریک ہونے نئی دہلی سے آنے والے بابا بالک ناتھ کا ہیلی کاپٹر صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ہیلی پیڈ پر اترنے کے لیے پہنچا تھا کہ اترتے وقت بے قابو ہوکر ہوا میں لہرانے لگا۔ حالانکہ پائلٹ نے اپنی سوجھ بوجھ سے جلد ہی ہیلی کاپٹر کو قابو میں کر لیا۔راجستھان میں الور حلقے سے کے رکن پارلیمنٹ بابا بالک ناتھ آج بے قابو ہونے والے ہیلی کاپٹرکے سنبھل جانے کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا اور بابا بالک ناتھ اور ان کے معاون بال بال بچ گئے۔ بعد ازاں خوش کھیڑا میں بنے ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کو اتارنا چاہا لیکن اس کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بالک ناتھ کو واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ سڑک کےراستے دہلی سے لاڈ پور پہنچیں گے۔