اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پرچہ نامزدگی کے بعد ورن نے مودی کی تعریف کی - ورون گاندھی

ورون گاندھی نے اپنے انتخابی حلقہ پیلی بھیت میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان سے کئی وزیراعظم رہے ہیں۔

ورون گاندھی

By

Published : Apr 8, 2019, 12:58 PM IST

Updated : Apr 8, 2019, 2:06 PM IST

انہوں نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ ملک کے لیے جیتے ہیں اور ملک کے لیے ہی ان کی موت ہوگی۔

ورون گاندھی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ایسا وزیر اعظم ملا ہے، جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد ایک ایسا وزیر اعظم ملک کو ملا ہے جس نے کسانوں کے لیے کافی کام کیا ہے اس لیے میں ملک کی سپاہی کی طرح ہمیشہ ان کا جھنڈا لیکر کھڑا رہوں گا۔

واضح رہے کہ ورون گاندھی کو اس بار بی جے پی نے پیلی بھیت پارلیمان حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ اس سیٹ سے پہلے ان کی ماں مینکا گاندھی رکن پارلیمان تھیں جبکہ ورون گاندھی سلطان پور سے رکن پارلیمان ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ورون گاندھی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے دوسرے بیٹے سنجے گاندھی کے بیٹے ہیں۔

Last Updated : Apr 8, 2019, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details